Is zakat not obligatory upon the Prophets (peace be upon them)?
انبیاءکرام علیہم السلام پر زکوۃ کا فرض نہ ہونا دلائل کے ساتھ
علامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی 1252ھ اس کی شرح میں لکھتے ہیں :
انبیاء (علیہم السلام) پر زکوۃ اس لیے فرض نہیں ہے زکوۃ میل کچیل سے پاک کرتی ہے اور انبیاء میل کچیل سے منزہ ہوتے ہیں ، اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ حضرت عیسی (علیہ السلام) نے فرمایا :
میں جب تک زندہ ہوں اللہ نے مجھے نماز پڑھنے اور زکوۃ ادا کرنے کی وصیت کی ہے۔ (مریم : 31)
اس سے مراد نفس کی پاکیزگی ہے یعنی میں اپنے نفس کو ان رذائل سے پاک رکھوں جو انبیاء کرام کے مقام کے نا مناسب ہیں ،یا مجھے زکوٰۃ کے احکام کی تبلیغ اور پہنچانے کی وصیت کی ہے ، اور اس سے زکوٰۃ فطر مراد نہیں ہے ،کیونکہ زکوٰة کی عدم فرضیت انبیاء (علیہم السلام) کی خصوصیات میں سے ہے اور اس خصوصیت کے اعتبار سے زکوٰۃ مال اور زکوٰۃ بدن میں کوئی فرق نہیں ہے۔ (ردالمختار ،ج 3، ص 160، داراحياء التراث العربی بیروت )
Other phrasings of this question
- Is zakat obligatory upon Prophets?seo