English translation is being prepared. The Urdu source is shown below. View in Urdu →
عقیدہ رسالت

کیا جانور بھی حضور نبی کریم ﷺکی نبوت کو جانتے تھے؟

مختصر جواب
جی ہاں بے شک ہر جاندار حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو جانتا اور مانتا ہے اس کے بے شمار واقعات ملتے ہیں۔
حوالہ 1
ابراھیم، آیت 4
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
ترجمہ
اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان کے ساتھ ہی بھیجا تاکہ وہ انہیں واضح کرکے بتادے ، پھر اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور راہ دکھاتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
— ترجمہ کنز العرفان
تفسیر

گوہ کا کلمہ شہادت پڑھنا: حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ بنو سلیم سے ایک اعرابی آیا وہ ایک گوہ کو شکار کر کے لایا تھا جو اس کی آستین میں تھی تاکہ اس کو اپنے گھر لے جائے اور پکا کر کھائے ۔ جب اس نے ایک جماعت کو دیکھا تو پوچھا یہ کون لوگ ہیں ؟ اس کو بتایا کہ یہ نبی ہیں وہ لوگوں کو چیرتا ہوا آیا اور کہنے لگالات اور عزیٰ کی قسم ! میرے نزدیک آپ سے زیادہ مبغوض اور کوئی نہیں ہے، اور اگر میری قوم مجھے جلد باز نہ کہتی تو میں اب تک آپ کو قتل کر چکا ہوتا اور ہر کالے گورے کو آپ کے قتل سے خوش کر چکا ہو تا، حضرت عمر نے کہایارسول الله ! مجھے اجازت دیں میں اٹھ کر اس کو قتل کردوں؟ آپﷺ نے فرمایا : اے عمر ! کیا تم نہیں جانتے کہ بردبار شخص کو نبی بنایا جاتا ہے، پھر آپ اس اعرابی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تمہارے اس قول کا کیا مطلب ہے اور تم نے یہ ناحق بات کیوں کی ہے ؟ تم نے میری مجلس میں میری تعظیم نہیں کی اور تم اللہ کے رسول سے توہین آمیز کلام کرتے ہو ؟ اس نےکہالات اور عزیٰ کی قسم ! میں اس وقت تک آپ پر ایمان نہیں لاؤں گا حتی کہ یہ گوہ آپ پر ایمان لے آئے، یہ کہہ کر اس نے اپنی آستین سے گوہ نکال کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پھینک دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : اے گوہ ؟ گوہ نے فصیح عربی میں کہا جس کو تمام حاضرین سن رہے تھے: لبیک وسعدیک ! آپ نے پوچھا اے گوہ ! تم کس کی عبادت کرتی ہو؟ اس نے کہا جس کا آسمان میں عرش ہے اور زمین میں اس کی سلطنت ہے، سمندر میں اس کا راستہ ہے، جنت میں اس کی رحمت ہے، دوزخ میں اس کا عذاب ہے ، آپ ﷺنے فرمایا اور میں کون ہوں اے گوہ! اس نے کہا آپ رب العالمین کے رسول ہیں، خاتم النبیین ہیں، جس نے آپ کی تصدیق کی وہ کامیاب ہو گیا اور جس نے آپ کی تکذیب کی وہ ناکام ہو گیا، اس اعرابی نے کہا اب آنکھوں سے دیکھنے کے بعد میں کسی سنی سنائی بات پر یقین نہیں کروں گا، جس وقت میں آپ کے پاس آیا تھا اس وقت میرے نزدیک روئے زمین پر آپ سے زیادہ مبغوض کوئی نہیں تھا۔ اور اب میرے نزدیک آپ میرے والد ، میری آنکھوں اور میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں اور میں آپ سے اپنے اندر اور باہر اور اپنے ظاہر اور باطن سے محبت کرتا ہوں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ سے زیادہ کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے لیے حمد ہے جس نے میری وجہ سے تم کو ہدایت دی، یہ دین غالب ہے یہ دین مغلوب نہیں ہو گا، اور نماز کے بغیر یہ دین مقبول نہیں ہے اور نماز قرآن کے بغیر مقبول نہیں ہے، اس نے کہا آپ مجھےتعلیم دیں پھر آپ نے اس کو تعلیم دی۔ الحدیث۔ (دلائل النبوة للبیہقى، ج 6، ص 36) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف زبانوں کے بولنے والے کلام کرتے تھے اور آپ ﷺان کی زبانوں کو جانتے تھے، فرشتے اور جنات آپ سے کلام کرتے تھے اور آپ ان کی زبانوں کو سمجھتے تھے، جانوروں کی بولیوں کو آپ جانتے تھے اور آپ ان سے گفتگو فرماتے تھے ، آپ پوری کائنات کے رسول تھے اور پوری کائنات کی زبانوں کو جانتے تھے۔ (تبیان القرآن،ج6،ص139،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ)

— (تبیان القرآن،ج6،ص139،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ)

اس سوال کے دیگر الفاظ

  • کیا احادیثِ مبارکہ میں ایسے واقعات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور حضور نبی کریم ﷺ کی عظمت و نبوت سے واقف تھے؟
    phrasing
  • کیا جانور حضور نبی کریم ﷺ کو پہچانتے اور آپ ﷺ سے محبت کرتے تھے؟
    phrasing
نظرِ ثانی اور منظوری
muhammad
اس جواب پر تجاویز
ای میل کریں