English translation is being prepared. The Urdu source is shown below. View in Urdu →
متفرق

کیا حضور نبی کریم ﷺ نے سورج کو واپس لوٹایاتھا؟

مختصر جواب
جی ہاں، سورج کو واپس پلٹانا یہ حضور اکرم ﷺ کا بہت بڑا معجزہ ہے اور احادیث سے ثابت ہے ۔
حوالہ 1
المائدۃ، آیت 26
قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَیْهِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً
ترجمہ
فرمایا تو وہ زمین ان پر حرام ہے چالیس برس تک۔
— ترجمہ کنز الایمان
تفسیر

علامہ غلام رسول سعیدی رحمۃ اللہ علیہ اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: حضرت اسماء بنت عُمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف وحی کی جارہی تھی اور اُن کا سر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز نہیں پڑھی ، حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺنے دعا کی: اےاللہ !بے شک علی تیری اطاعت اور تیرے رسول کی اطاعت میں مشغول تھے تو اُن پر سورج لوٹا دے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے دیکھا کہ سورج غروب ہو گیا تھا اور پھر غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو گیا۔ المعجم الکبیر، ج 24 ،ص150،رقم الحدیث: 390 ) یہ حدیث نبوت کی عظیم علامتوں میں سے ہے۔ کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺکی وجہ سے ا پنے آپ کو پابندرکھا۔ اس لیے آپﷺ نے ان کے لیے سورج لوٹانے کی دعا کی۔ اس سے نماز عصر کی اہمیت بھی معلوم ہوتی ہے۔ ( شرح مشکل الآثار، ج 3، ص 98 مطبوعه موسسه الرسالہ، بیروت) (تبیان القرآن،ج3،ص150)

— المعجم الکبیر، ج 24 ،ص150،رقم الحدیث: 390 ) ( شرح مشکل الآثار، ج 3، ص 98 مطبوعه موسسه الرسالہ، بیروت) (تبیان القرآن،ج3،ص150)
نظرِ ثانی اور منظوری
محترمہ اسماء اصغر
عالمۂ دین، ایم فل
پرنسپل، فخر المشائخ قرآن اکیڈمی (رجسٹرڈ)، لاہور
اس جواب پر تجاویز
ای میل کریں